11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:6
قبائلی علاقوں میں اسٹیڈیم اورا سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے ،شوکت اللہ
جنگ نیوز -
پشاور…کھیلوں کے وفاقی وزیر شوکت اللہ خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں کھیلوں کے اسٹیڈیم اورا سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے تاکہ باصلاحیت قبائلی کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بہترین موقع میسر آ سکیں۔پشاور میں ملک سعد اسپورٹس ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی، اور باجوڑ ایجنسی میں اسپورٹس کمپلیکس کو بین الاقوامی معیار کا بنایا جائیگا اور دیگر پانچ قبائلی ایجنسیوں میں بھی ترجیحی بنیادوں پراسٹیڈیم بنائے جائیں گے تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلنے کے بہترین مواقع میسر آئیں۔