11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
اقتدار کے مزے اور قائد اعظم کیخلاف باتیں باعث شرم ہے،مشاہدحسین
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اقتدار کے مزے بھی لوٹنا اور قائد اعظم کیخلاف باتیں بھی کرنا،سراسر ناشکری اور باعث شرم ہے۔اسلام آباد میں قائد اعظم کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کلمہ حق کہا اور جذبہ ایمانی اور عوامی حمایت کے ساتھ پاکستان بنایا، آج اگر وہ ہوتے تو نائن الیون کے بعدہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ضرور آواز اٹھاتے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر وسیم سجاد کا کہنا تھا کہ قائد اعظم رول ماڈل تھے ،وہ ہوتے تو ملک کو آج درپیش چیلنجز کا سامنا نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قائد اعظم کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔