11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
متحدہ قومی موومنٹ کے وفدنے لندن میں صدر زرداری کی عیادت کی
جنگ نیوز -
لندن …متحدہ قومی موومنٹ کے ایک وفدنے لندن کے ایک مقامی اسپتال میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کی عیادت کی اورمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے صدرمملکت کیلئے گلدستہ اور نیک خواہشات کاکارڈ دیا۔ وفدمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سلیم شہزاد، رضاہارون اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن اظہاراحمدخان شامل تھے۔