11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17
پاکستان فٹ بال فیڈریشن : انڈر 19 فٹ بال چیمپین شپ کے ڈراز کا اعلان
جنگ نیوز -
کراچی… پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیشنل انڈر 19 فٹ بال چیمپین شپ 2011ء کے ڈراز کا اعلان کردیا ہے۔ چیمپئن شپ کا آغاز ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب گراونڈ لاہور، فیصل ٹاون فٹ بال کلب لاہور اور پنجاب فٹ بال کلب لاہور میں پیر (12 ستمبر 2011ء) سے ایک ساتھ شروع ہورہا ہے جس کا اختتام 23 ستمبر کو ہوگا۔ چیمپئن شپ میں صوبائی، علاقائی اور اے ایف سی ایڈ 27 پروگرام کی زونل کی کل سولہ ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں۔ صوبائی ٹیموں میں پنجاب ایف اے، بلوچستان ایف اے، سندھ ایف اے اور خیبر پختونخواہ ایف اے، علاقائی ٹیموں میں اسلام آباد ایف اے، آزاد جموں اینڈ کشمیر ایف اے، گلگت بلتستان ایف اے اور فاٹا ایف اے، اے ایف سی ایڈ 27 پروگرام کے زون میں کراچی زون، کوئٹہ زون، لاہور زون، فیصل آباد زون، اسلام آباد/روالپنڈی زون، پشاور زون اور بنوں زون جبکہ میزبان ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کی ٹیم بھی حصہ رہی ہے۔ ڈراز کے تحت سولہ ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بلوچستان، فاٹا، ایڈ 27 فیصل آباد زون، اینڈ 27 راولپنڈی/ اسلام آباد زون، گروپ بی میں سندھ، آزاد جموں و کشمیر، ایڈ 27 پشاور زون، اینڈ 27 لاہور زون، گروپ سی خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، اینڈ 27 کوئٹہ زون، میزبان ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب، گروپ ڈی پنجاب، گلگت بلتستان ایف اے، ایڈ 27 بنوں زون اور اینڈ 27 کراچی زون۔ آرگنائزنگ سیکرٹری میاں رضوان علی کے مطابق 12 ستمبر کوماڈل ٹاؤن، پنجاب فٹبال اسٹیڈیم اور فیصل ٹاؤن میں چار میچز کھیلیں جائیں گے۔آسلام ٓباد کا مقابلہ کوئٹہ سے 3:00 بجے اور ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب کا مقابلہ کے۔پی۔کے سے 8:30 بجے ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ پشاور زون کا مقابلہ آزاد جموں کمشیر سے دوپہر 3:30 بجے ریڈرز فٹبال کلب میں اور لاہور زون کا مقابلہ سندھ سے 3:30بجے پنجاب فٹبال سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔