تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

انڈر 16 کوالیفائنگ راؤنڈ ، پاکستان اور مالدیپ کا مقابلہپیر کو گا

جنگ نیوز -
کراچی … اے ایف سی انڈر 16 کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ مالدیپ کے خلاف پیر کو کھیلے گی۔ کویت سٹی میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم گروپ بی میں متحدہ عرب امارات، یمن، کویت، مالدیپ اور افغانستان کے ساتھ شامل ہے۔ اس گروپ کے تمام میچز کویت کے محمد الحمدسٹیڈیم اور صباح السالم سٹیڈیم میں ہوں گئے۔ پاکستانی ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے مالدیپ کے خلاف نبردآزما ہوگی۔ دوسرا میچ 14ستمبر میزبان کویت کے خلاف، تیسرا میچ 17ستمبر کو متحدہ عرب امارات، چوتھا میچ 19 ستمبر کو افعانستان اور پانچواں اور آخری میچ 22 ستمبر کو یمن کے خلاف کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.