تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:17

شمالی وزیرستان : جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،چار افراد ہلاک

جنگ نیوز -


میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تحصیل میرعلی کے علاقے عیسوخیل میں گھر اور گاڑی پر جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے۔مقامی ذرائع نے میزائل حملے میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔حملے کے بعد علاقے پر چار جاسوس طیاروں کی پروازیں بھی کئی دیر تک جاری رہنے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ذرائع کے مطابق رواں سال کے دوران شمالی وزیرستان میں یہ چالیسواں جبکہ پاکستان کی سرزمین پر یہ 55واں ڈرون حملہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.