12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:29
کراچی:مسکن چورنگی کے قریب اپارٹمنٹس سے2 مشتبہ افراد زیرحراست
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . .کراچی میں مسکن چورنگی کے قریب رہائشی اپارٹمنٹس میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرکے دوافراد کو حراست میں لے لیا۔۔۔کورنگی میں پولیس مقابلے کے بعد فیکٹری سے بھتہ وصول کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق رات گئے پولیس اور رینجرز نے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب واقع رہائشی فلیٹس گڈلک اپارٹمنٹس اور Pioneer آرکیڈ کو گھیرے میں لے لیااورگھرگھرتلاشی شروع کردی۔مشترکہ کارروائی کے دوران دو افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔گزشتہ روز لیار ی کے مختلف علاقوں کا رینجرز کی بھاری نفری نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا جو12 گھنٹے جاری رہا۔آپریشن کے دوران 8 افراد کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوفیں، رائفلیں، رپیٹرز، پستول ، ریوالور، چاقو، چھرے، کیمرے، دوربین سمیت منشیات اور کچی شراب برآمد کر لی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ احسن عمر کے مطابق کورنگی میں ایک گارمنٹ فیکٹری میں مبینہ طور پر بھتہ وصولی کی نیت سے داخل ہونے والے تین ملزمان شبیر ،شاہد اور یونس کوپولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔