تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:29

امریکا کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اورمستحکم بنائیں گے،اوباما

جنگ نیوز -


واشنگٹن . . . .. . . .امریکی صدر بارک اوباما نے کہاہے کہ نائن الیون کیایک عشرے میں ثابت کر دیا کہ جنگوں اور کساد بازاری کے باوجود کوئی بھی امریکا کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا، ملک کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اورمستحکم بنائیں گے۔وہ واشنگٹن میں جان ایف کینیڈی سینٹر میں نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں تعریتی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ مسائل کے باوجود کوئی بھی امریکا کے حو صلوں کو کمزور نہیں کرسکتا۔امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ صدراوباماکاکہناتھا وہ نائن الیوین کے دس سال مکمل ہونے پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ملک کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اورمستحکم بنائیں گے۔انھوں نے اپنے خطاب میں عراق اور افغانستان جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.