تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:34

کراچی : بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

جنگ نیوز -
کراچی . . .. . . .کراچی میں بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ لسبیلہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور روکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک ٹریفک کیلئے بلاک کردی۔کراچی کے مختلف علاقے جن میں لسبیلہ ،گولیمار ،لانڈھی نمبرپانچ، نارتھ ناظم آباد ،نیو کراچی سیکٹر الیون سی ، جوبلی ،ماڑی پور،ابولحسن اصفحانی روڈ اور پی آئی اے ٹاوٴن شپ میں گزشتہ کئی گھنٹوں کی طویل بندش سے شہریوں نے سخت احتجاج کیا۔ شہریوں نے جیو نیوز کو ٹیلیفون کرکے بتایا کہ گرم موسم میں بھی کے ای ایس سی کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا جارہا جس سے بچے،خواتین اور بزرگ شہری سخت مشکل کا شکار ہیں۔دوسری جانب لسبیلہ میں چھ سے سات گھنٹے کی طویل بجلی کی بندش پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور جلاوٴ گھیراوٴ کر کے ٹریفک بلاک کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.