تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:31

سیکریٹری پنجاب منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا ڈینگی بخار سے انتقال

جنگ نیوز -


لاہور…سیکریٹری پنجاب منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن عطاء اللہ صدیقی ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گئے۔ عطاء اللہ صدیقی جمعہ کے روز ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم نے پسمانگان میں بیوہ،2 بیٹیاں ،ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے عطاء اللہ صدیقی نے 1985 میں سرکاری ملازمت میں شمولیت اختیار کی تھی۔ان کی نماز جنازہ دوپہر ڈیڑھ بجے جی او آر 5 فیصل ٹاوٴن میں ادا کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.