12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:46
شنگھائی:بین الاقوامی سیاحتی میلہ،دنیا بھر سے5لاکھ سیاحوں کی شرکت
جنگ نیوز -
شنگھائی…چین کے شہر شنگھائی میں رنگ و روشنی سے بھرپور بین الاقوامی سیاحتی میلہ شروع ہوگیا جس میں دنیا بھر سے پانچ لاکھ سے زیادہ سیاح شریک ہیں۔ شنگھائی ٹور ازم فیسٹیول کا آغازرنگا رنگ اور خوب صورت پریڈ سے ہوا۔ سڑک پر رواں دواں منفرد floats نے لوگوں کو خوب لطف دیا۔میلے میں دنیابھر سے آنے والے فنکاروں کی تیس ٹیموں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سیاحتی میلے میں بین الاقوامی میوزک فیسٹیول ، رنگی گئی کشتیوں کی پریڈ اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیاجائیگا۔