12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:31
کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام کا بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
جنگ نیوز -
حیدرآباد…کورکمانڈر لیفٹننٹ جنرل ظہیرالاسلام نے بارشوں اور سیلاب سے متاثر معاملات میں پاک فوج کی کارکردگی کا جائرہ لینے کے لئے حیدرآباد کا دورہ کیا۔ سیلاب متاثرین کے لئے پاک آرمی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔کور کمانڈر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے اور طبی اورریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے۔ جی او سی حیدرآبادمیجر جنرل انور علی حیدر نے کورکمانڈر کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان آرمی اپنے ذرائع سے متاثرین کو غذائی اشیاء اور طبی امداد فراہم کررہی ہے، متاثرین کو آٹا، دودھ، چاول اور پینے کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے سو سے زائد پانی نکالنے کے پمپ فراہم کردئیے ہیں۔