12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:20
لاہور:لیٹر پیڈپرکلرک کے تبادلے کا حکم،رکن پنجاب اسمبلی کی سرزنش
جنگ نیوز -
لاہور… چیف جسٹس لاہور ہائی اعجاز چوہدری نے حافظ آباد کے ممبر پنجاب اسمبلی اسد اللہ آرائیں کی جانب سے کلرک کے تبادلے پر سخت سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر آئندہ سرکاری معاملات میں ٹانگ اڑائی تو ڈی نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ میں ورکس اینڈ کمیونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے کلرک فیض بھٹی کی جانب سے حافظ آباد کے ایم پی اے اسد اللہ ارائیں کے خلاف کیس کی سماعت کے موقعہ پر مقامی ایم پی اے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ان پر الزام تھاکہ ن لیگ کے رکن اسمبلی اسد اللہ ارائیں نے اپنے لیٹر پیڈ پر کلرک کے تبادلے کا حکم دیا تھا۔جس پر چیف جسٹس ہائیکورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی اسد اللہ ارائیں کی سخت سرزنش کی اور ریمارکس دئیے کہ انہیں کیا حق ہیکہ وہ سرکاری معاملات میں ٹانگ اڑائیں چیف جسٹس نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ سرکاری معاملات میں ٹانگ اڑائی تو ڈی نوٹیفائی کر سکتے ہیں۔جس پر ایم پی اے اسد اللہ ارائیں نے عدالت میں معافی مانگ لی جبکہ ای ڈی او ورکس نے عدالت میں بیان دیا کہ کلرک فیض بھٹی کو دوبارہ پرانی جگہ پر تعینات کر دیا گیا ہے جس پر کیس کو نمٹا دیا گیا۔