12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:56
بالی وڈکا شہنشاہ امیتابھ ہالی وڈ کے لئے مفت
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنی پہلی ہالی وڈ فلم میں کام کرنے کے لیے بغیر معاوضہ رضامندی ظاہر کردی ہے۔اتوار کو اپنے بلاگ میں امیت جی نے لکھا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی فلم دی گریٹ گیٹزبی میں کام کرنے کے عوض کوئی معاوضہ نہیں لیں گے۔باز لوہرمین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔امیتابھ بچن کا اس فلم میں صرف ایک سین ہے جس میں وہ جرائم کی دنیا کیایک کردار میں دکھائی دیں گے۔