12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
جرمن وزیرخارجہ اردن پہنچ گئے،محمود عباس سے ملاقات کرینگے
جنگ نیوز -
عمان…جنگ نیوز… جرمنی کے وزیرخارجہ گیڈو ویسٹر ویلے دو روزہ دورے پر اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے۔ ویسٹرویلے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے اور فلسطینیوں کی طرف سے آزاد ریاست تسلیم کرانے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔ وہ اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے اور عرب اسپرنگ نامی تحریک سے متعلق معاملات کے علاوہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان معطل شدہ مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔