12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
فرانس: یہودیت کیخلاف بیان دینے والے برطانوی فیشن ڈیزائنرکو سزا
جنگ نیوز -
پیرس…جنگ نیوز… فرانس میں یہودیت کے خلاف بیان دینے والے برطانوی فیشن ڈیزائنر گالیانو کو سزا سنا دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس میں 6 ماہ قبل نازی لیڈر ہٹلر کی تعریف یہودیوں کے خلاف بیانات دینے والے برطانوی فیشن ڈیزائنر جان گالیانو کو مقامی عدالت نے 8 ہزار یورو جرمانے کی سزا سنا دی ہے جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ہاؤس کرسچن ڈیور نے انہیں نوکری سے بھی نکال دیا ہے۔ واضح رہے کہ گالیانو عدالت کے روبرو اپنے رویے کی معافی بھی مانگ چکے ہیں۔