تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

ہیرو نہ ہوتا تو کترینہ کیف کا باڈی گارڈ ہوتا،سلمان خان

جنگ نیوز -


لندن …جنگ نیوز… سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ ہیرو نہ ہوتے تو کترینہ کیف کے باڈی گارڈ ہوتے۔ امریکہ میں علاج کے بعد لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بالی وڈ اداکار نے کہا کہ ان کی نئی فلم باڈی گارڈ کی کامیابی کی بڑی وجہ اسکرپٹ اور گانے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ علاج کے دوران انہیں معلوم نہیں ہوا کہ عید کب آئی اور گزر گئی جبکہ فلم کی ریلیز اور کامیابی پر ان کے بھائی اور پروڈیوسر اربازخان نے انہیں آ ل ازویل کا میسج بھیجا تھا۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ اگروہ فلمی ہیرو نہ ہوتے تو کترینہ کیف کے باڈی گارڈ ہوتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.