12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
آٹھویں جماعت سے ہی شاہ کی دیوانی ہوں، سونم کپور
جنگ نیوز -
ممبئی … بھارتی اداکارہ سونم کپورنے شاہ رخ خان کی محبت میں گرفتارہونے کا اعتراف کرلیا۔ ممبئی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سونم کپورنے کہا کہ وہ 8 سال کی عمرمیں شاہ خان خان کی محبت میں گرفتار ہوگئی تھیں اورانہوں نے آج تک ریلیزہونے والی شاہ رخ خان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں۔ سونم نے کہا کہ وہ انڈسٹری میں خود کو منوانے کیلئے بھرپور محنت کررہی ہیں۔ ان کی نئی فلموں میں ”موسم“ اور ”پلیئر“ شامل ہیں جن سے انہیں بہت امیدیں وابستہ ہیں۔