تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

اسرائیلی کابینہ کا عرب قبائل کیلئے 334 ملین ڈالر کے منصوبے کا اعلان

جنگ نیوز -
تل ابیب …جنگ نیوز… اسرائیلی کابینہ نے یہودی ریاست میں آباد عرب قبائل کیلئے 334 ملین ڈالر کے ایک منصوبے کا اعلان کیا ہے تاہم عرب قبائل نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ہزاروں عربوں کی بے دخلی کا منصوبہ قرار دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارہ کے مطابق اسرائیلی سرحدوں کے اندر اس وقت ایک اندازہ کے مطابق ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد عرب قبائلی آباد ہیں، ان میں سے آدھے سے زیادہ ایسی کمیونٹیز میں زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں پر زندگی کی سہولیات میسر نہیں۔ اسرائیلی کابینہ کے ترجمان نے بتایا کہ منصوبے سے قدیم عرب قبائل کے زمین سے وابستہ تنازعات کا خاتمہ ہو جائے گا تاہم دوسری جانب عرب قبائل نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ قبائلیوں کا کہنا ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد سے 30 ہزار کے قریب قبائلیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا جا سکتا ہے جس کی وہ کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.