تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

تخریب کاری کے 358منصوبے ناکام بنائے،آئی جی خیبرپختونخوا

جنگ نیوز -
پشاور…انسپکٹرجنرل خیبر پختون خوا پولیس فیاض احمد خان طورو نے کہا ہے کہ صوبہ میں تخریب کاری کے 358منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں جبکہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ،پشاور میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت میں فیاض احمد خان طورو نے کہا کہ پولیس بجٹ کو سات ارب سے بڑھا کر چودہ ارب کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی تعداد کو بھی تیس ہزار سے بڑھا کر 65ہزار کردیا گیا ہے۔آئی جی خیبر پختون خوا نے کہا کہ صو بہ میں 14پولیس لائنز 41تھانے اور 24چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے پاس اسلحہ وافر مقدار میں موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.