تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

اسپینش لالیگا اور جرمن لیگ میں حریفوں کی ایک دوسرے پر گولز کی بارش

جنگ نیوز -


بارسلونا…اسپینش لالیگا میں ریال میڈریڈ اور جرمن لیگ میں بائرن میونخ نے حریف پر گولز کی بارش کردی۔ Santiago Bernabeu اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ریال میڈریڈ نے گیٹافے کو 4-2 سے مات دی۔ کریم بینزیما نے دو گولز اسکور کئے۔ دوسری جانب چیمپینز بارسلونا اور ریال سوسیڈاڈ کا میچ دو دو گولز سے برابر رہا۔ اسپین سے رخ کرتے ہیں جرمنی کا جہاں بنڈزلیگا کے ایک میچ میں بائرن میونخ نے حریف فرائیبرگ کو سات گولز سے شکست دی، فرائے برگ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پرتگالی لیگ میں ایف سے پورٹو نے Vitoria Setubal کو تین صفر جبکہ بینفیکا نے Guimaraes کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.