تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

کراچی میں ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے تمام سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں ڈینگی وائرس سے بچاوٴ کیلئے تمام نجی و سرکاری سوئمنگ پولز کودفعہ144کے تحت ایک ماہ کیلئے بند کرنے کیاحکامات جاری کردیئے گئے۔یہ بات ڈینگی وائرس سے حفاظتی تدابیر سے متعلق اجلاس کی صدارت کے بعدڈی سی او کراچی محمد حسین سیدنے میڈیا بریفنگ میں بتائی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے تین مرتبہ روزانہ چار ٹاوٴنز مین اسپرے کیا جائے گا، جبکہ جس گھر سے ڈینگی کا مریض رپورٹ ہوگا اس کے اطراف20 گھروں میں مکمل اسپرے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام نجی و سرکاری سوئمنگ پولز کودفعہ144کے تحت ایک ماہ کیلئے بند کرنے کیاحکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈی سی او نے بتایا کہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈینگی کے تقریبا 200 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ،محمد حسین سید نے بتایا کہ ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کے لئے تمام نالوں ،ندیوں میں کیمیکل چھڑکا جائے گا،جبکہ ہر ٹاوٴن کی سطح پر ڈینگی مانیٹرنگ سیل قائم کردیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.