تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

مصر سفارتکاروں کی سلامتی کیلئے اضافی اقدامات کرے،روس

جنگ نیوز -
قاہرہ…جنگ نیوز… روس نے کہا ہے کہ مصری حکام غیرملکی سفارت کاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اضافے تدابیر اختیار کریں۔ یہ بات روسی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔ بیان میں قاہرہ میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور تمام فریقوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات اختیار کریں۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ حالیہ واقعات کے باعث مصر اسرائیل تعلقات میں سنگین خرابی نہیں آئے گی جو اسرائیل فلسطین مذاکرات کو آگے بڑھائے جانے کے لیے بہت اہم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.