12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
برطانیہ:جبری مشقت لینے کاالزام ، 5 افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لندن…جنگ نیوز… برطانوی پولیس نے لوگوں کو جبری مشقت کیلئے زیرحراست رکھنے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شمالی لندن کے علاقہ لیٹن بوزارٹ میں ایک کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان افراد پر 24 سے زیادہ لوگوں کو غلام رکھنے اور ان سے جبری مشقت لینے کے الزامات ہیں۔ جن افراد کو زیرحراست رکھا گیا تھا، ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی اور انہیں تنخواہ بھی نہیں دی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق بازیاب کرائے جانے والے تمام 24 افراد کا تعلق یورپی ممالک سے ہے اور ان کی صحت کی حالت مخدوش تھی۔ ان افراد کو طبی بحالی کے مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔