تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

خلیج عدن میں صومالی قزاقوں کا حملہ، فرانسیسی بحری جہاز کا کپتان ہلاک

جنگ نیوز -
مارسیلے…جنگ نیوز… خلیج عدن میں صومالی بحری قزاقوں نے حملہ کرکے فرانسیسی بادبان کشتی کے کپتان کو ہلاک کردیا۔ خلیج عدن میں بحری قزاقوں نے فرانسیسی بادبان کشتی پر حملہ کردیا تھا ، حملے میں کشتی کا55 سالہ کپتان کرسچین ہلاک ہوگیا جبکہ ان کی اہلیہ محفوظ رہی۔ متاثرہ خاندان کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرسچین کو ہلاک کرتے ان کی لاش کو جہاز کے عرشے پر پھینک دیا گیا۔ تاہم ان کی اہلیہ حملے میں محفوظ رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.