تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

طالبان کی جانب سے قطر میں اپنا سیاسی ہیڈ کوارٹر کھولنے کی تیاریاں

جنگ نیوز -


کراچی…رفیق مانگٹ…طالبان اپنا پہلا سیاسی ہیڈ کوارٹر قطر کے دارالحکومت دوحامیں کھولنے کی تیاریاں کررہے ہیں اوراسعمل میں انہیں امریکا کی حمایت بھی حاصل ہے۔امریکاافغانستان میں جنگ کے خاتمے کی امید پر اِس کی حمایت کر رہا ہے۔افغان جنگ پربرطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے دی ٹائمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ افغانستان میں 10 سال کی جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات کے افق پرامریکامشرق وسطی میں طالبان کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے ہیڈ کوارٹر کھولنے کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔ افغانستان کے اسلامی امارت کا ہیڈ آفسکرسمس سے قبل قطر سرگرمیاں شروع کردے گا ۔یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ یہ پیش رفت طالبان کے ساتھ امن بات چیتمیں مدد دے گی۔گزشتہ برسوں سے طالبان رہنما طیب آغا مغربی سفارت کاروں سے بات چیت میں مصروف تھے ۔اب امید ظاہر کی گئی ہے کہ اس اقدام میں تیز ی لائی جائے۔طالبان کے سپریم لیڈر ملا محمد عمر طالبان مذاکرات کی پشت پناہی کرتے ہوئے سمجھا جا رہا ہے۔جب قطر کے دارالحکومت دوحامیں ہیڈکوارٹر کھل جائے گا تو طالبان کو2001کے بعد پہلی بارایک سیاسی پارٹی کی طرح سمجھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.