12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
کراچی:کامران مادھوری اورسہیل کمانڈوکوگواہوں نے شناخت کرلیا
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت میں ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار ملزمان کامران عرف مادھوری اور سہیل عرف کمانڈو کو مدعی اور گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔ ملزمان کامران مادھوری اور سہیل کمانڈو کو شناختی پریڈ کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دونوں ملزمان کو چکراگوٹھ میں سیاسی کارکنوں کے قتل اور گاڑیاں جلانے سمیت سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں زخمی ملزمان کو ایمبولنس کے ذریعے عدالت میں لایا گیا ،ملزمان کو مدعی مقدمہ عاشق علی چانڈیو سمیت پانچ گواہوں نے شناخت کیا، ملزمان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ریمانڈ پر ہیں۔