12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
ذوالفقار مرزا دوسروں کی زبان بول رہے ہیں،منظور وسان
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی اورصوبائی وزرائے داخلہ نیبیانات کا نیا پینڈورا بکس کھول دیاہے،منظور وسان کہتیہیں کہ ذوالفقار مرزاپڑھیلکھیجاہل ہیں،بس یہی کہوں گا ”نہ چھیڑملنگانوں“ جبکہ رحمان ملک کا کہناہے کہ اگرایک بھی ٹارگٹ کلرچھوڑا ہو تومرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو۔وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں امن وامان کے اجلاس کے بعدوفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور صوبائی وزیرداخلہ منظور وسان نے شرکت کی۔میڈیا سیگفتگومیں سندھ کے وزیرداخلہ نے بتایاکہ ذوالفقار مرزا دوسروں کی زبان بول رہے ہیں،پولیس کو سب پتہ ہے یہی کہوں گا نہ چھیڑ ملنگا نوں،منظور وسان کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزاپڑھا لکھا جاہل ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایاکہ بلاتفریق ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا، چوالیس سے زائد ٹارگٹ کلرز گرفتار ہیں، بھتہ خوروں کے خلاف بھی کارروائی کررہے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے خلاف ایکشن لیاگیا ہے جبکہ بلوچستان بھاگنے والوں کا پیچھا کیاجارہا ہے۔ایک سوال پر رحمان ملک کا کہناتھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں ایک بھی کلزر چھوڑا ہوتو مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہو،میرے اوپر غلط الزامات لگائے جارہے ہیں۔