12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
عالمی مافیا پاکستان توڑنا چاہتا ہے، منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مافیا پاکستان کو توڑنا چاہتا ہے اور ایم کیو ایم اُن کا کیس لڑ رہی ہے۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تین سال تک پیپلزپارٹی کی اتحادی رہی ان کو پہلے پاکستان توڑنے کی سازش کیوں نظر نہیں آئی۔ ایم کیوایم صدر زرداری کے کان میں پھونک ہی مار دیتی کہ ملک توڑنے کی سازش ہو رہی ہے۔ سید منور حسن نے گورنر سندھ عشرت العباد کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم بھتہ خوری اور بوری بند کلچر کی موجد ہے۔