12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
وزیراعظم گیلانی نے مسئلہ کشمیرکو بھارت سے تعلقات میں رکاوٹ قراردیا
جنگ نیوز -
اسلام آبادس…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دو ہزار نو میں امریکا سے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر اسپیڈ بریک بنا ہوا ہے۔ سترہ نومبر دو ہزار نو کو اسلام آباد سے امریکی سفیر این پیٹرسن نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں گیارہ نومبر کو جان Tierney سمیت دیگر امریکی عہدیداروں سے ملاقات کا احوال بیان کیا گیا۔ مراسلے کے مطابق پاک بھارت تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کیساتھ اعلیٰ سطح پر رابطوں کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں لیکن کشمیر کا تنازع دو طرف تعلقات کی بہتری میں اسپیڈ بریک کا کردار ادا کررہا ہے۔ امریکی عہدیداروں سے ملاقات میں شریک دفاعی سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید اطہر علی نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں کے بارے میں سب کو علم ہے تاہم اس پر امریکی عہدیداروں نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔