تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر مندی

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آغاز پر مندی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار دوسو کی سطح سے نیچے آگیا۔پیر کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان پورے دن جاری رہا۔ آئل ریفائنریز کے اچھے مالیاتی نتائج بھی مارکیٹ کو سہارا نہیں دے سکے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 106 پوائنٹس کمی کے بعد 11180 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری حجم 4 کروڑ 52 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت 35 پیسے اضافے کے بعد 13 روپے ہوگئی۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 161 پوائنٹس کمی کے بعد10711 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ میں یہ رحجان مزید ایک دو دن جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.