12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
اگست میں ریکارڈ 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی …سمندر پار پاکستانیوں کی طرف سے بینکاری نظام کے ذریعے رقوم وطن بھجوانے کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اگست کے دوران 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات کی گئیں، جوکہ کسی بھی مہینے میں سب سے ترسیلات ہیں۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر بینکوں کیذریعے وطن بھجوائے جوکہ گزشتہ سال اگست سے 40 فی صد زائد ہے، اس طرح مسلسل چھٹے مہینے سمندر پار پاکستانیوں نے 1 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات کی ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات،امریکا، خلیج تعاون کونسل کے ممالک، برطانیہ اوریورپی یونین سے ترسیلات میں اضافہ ہوا ہے۔