12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
کینیا میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے سے100 افراد ہلاک
جنگ نیوز -
نیروبی…دارالحکومت نیروبی میں کچی آبادی سے گزرنے والی تیل کی پائپ لائن تیز پریشر کے باعث پھٹ گئی۔پائپ لائن سے رسنے والا تیل جمع کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔اچانک کسی شخص نے بہتے ہوئے تیل پر جلتی سگریٹ پھینک دی۔سگریٹ کا گرنا تھا کہ اچانک زوردار دھماکے سے پائپ لائن میں آگ لگ گئی۔دھماکے اور آگ لگنے سے 100 سے ز ائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں جبکہ لاشوں کو جمع کرنے کا کام جاری ہے۔کینین حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔