تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

پنجاب : بارشوں سے گنے اور چاول کی فصل پر مثبت اثرات پڑینگے

جنگ نیوز -


لاہور…پنجاب میں جاری حالیہ بارشوں سے گنے اور چاول کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہونگے، جبکہ جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل کسی حد تک متاثر ہوئی ہے۔پاکستان فارمرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹرحامد ملہی نے بتایا کہ وسطی پنجاب میں اب تک کی بارشوں سے گنے اور چاول کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان فصلوں کی بمپر پیداوار متوقع ہے، دریائے چناب میں سیلاب کی وجہ سے نارووال اور پاک پتن کے علاقے میں فصلوں کو کسی قدر نقصان ہوا ہے۔ کپاس کے پیداواری علاقوں ملتان اور رحیم یار خان میں کپاس کی فصل کو جزوی نقصان ہوا ہے، بارش کے بعد پیدا ہونے والے کیڑوں پر قابو پانے کے لیے کسانوں کو اضافی اسپرے کرنا ہوگا۔حامد ملہی کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے بارانی علاقوں میں چنے کی فصل کو فائدہ ہوگا، جبکہ گندم کی بوائی کے لیے نمی بھی موجود ہوگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.