12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
حکومت کابجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بینکوں سے قرض لینے کا عمل جاری
جنگ نیوز -
کراچی …حکومت کی طرف سے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے قرض لینے کا عمل جاری ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی دوماہ کے دوران روزانہ تقریباً 3 ارب روپے سے زائد قرض لیاگیا۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق، یکم جولائی سے 27 اگست کے دوران حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے183 ارب روپے قرض لیا ہے۔ اسٹیٹ بینک سے 24 ارب روپے اور کمرشل بینکوں سے 158 ارب روپے قرض لیا گیا۔ اس عرصے میں نجی شعبے کی طرف سے بینکوں سے قرض لینے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیاگیا اور نئے قرض لینے کے بجائے بینکوں کو 71 ارب روپے واپس کیے ہیں۔