12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کا اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی …مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ پیر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 61 ہزار 200 روپے رہی ہے جو گذشتہ روز کے مقابلے میں پانچ سو روپے زائد ہے۔ ملک بھر میں سونے کی دس گرام قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا اور سونے کی دس گرام قیمت 52 ہزار 457 روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں پیر کو تین ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1835 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں نیچے آنے سے اب پاکستانی مارکیٹس میں انڈر کاسٹ سونا بند ہوگیا ہے اور پاکستان اور دبئی میں سونے کی قیمتیں ایک سطح پر آگئی ہیں ۔