12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
اگست میں 12 ہزار 117 گاڑیاں فروخت کی گئیں
جنگ نیوز -
کراچی …اگست 2011 میں12 ہزار117گاڑیاں فروخت کی گئیں، اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے اور جی ایس ٹی میں ایک فیصد کمی کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں فروخت کا حجم 9 فیصد زائد رہا۔ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق انڈس موٹرز نے فروخت میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا، جس کی فروخت 27 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 700 روپے سے تجاوز کر گئی۔اس کے علاوہ جولائی 2011 کے مقابلے میں اگست میں فروخت میں 30 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق زائد شرح سود،کنزیومر فنانسنگ میں عدم دلچسپی اور سیلاب سے زرعی فصل کے متاثر ہونے سے گاڑیوں کی فروخت میں رواں سال اضافہ 10 فیصد تک محدود رہ سکتا ہے۔