12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
فرانس: مو سیقی کے ذریعے گا ئے کے ریوڑ کو محظوظ کر نے کی کو شش
جنگ نیوز -
پیرس… مو سیقار مختلف دھنیں ترتیب دے کر انسانوں کوتو محظوظ کر تے ہی ہیں تاہم فرانس میں مو سیقاروں نے مل کر مو سیقی کے ذریعے گائے کے ایک ریوڑ کو محظوظ کر نے کی کو شش کی۔ان گائیوں (Cows)کے حسِ کی جا نچ کیلئے خصوصی طو ر پر 5مو سیقاروں نے گھاس چرتی گائے کے پاس کھڑے ہو کر با قاعدہ طور پر شہنائی اور بین بجا کر مو سیقی کے سُر بکھیرے ۔ یہ گا ئیں اس مو سیقی سے محظوظ ہو ئی کہ نہیں۔ مگرسب کی سب باادب طر یقے سے ان کے آگے کھڑے ہو کر گھا س چر نے کے ساتھ ساتھ مو سیقی بھی سنتی رہیں۔ان مو سیقاروں نے اپنے اس منفرد کارنامے کو خوش گوار تجر بہ قرار دیا اور مطمئن ہو کر گا ئیوں کو الوداع کہا۔