تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان ،پاکستان سے صرف عمرگل شامل

جنگ نیوز -


لندن …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو ہزار گیارہ کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا ہے، پاکستان سے صرف عمر گل کو شامل کیا گیا ہے۔آئی سی سی نے لندن میں ایک پریس کانفرنس میں ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا، بارہ رکنی ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ایم ایس دھونی ٹیم کے کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں وریندر سہواگ، ظہیر خان اور یووراج سنگھ شامل ہیں۔ پاکستان سے فاسٹ بولر عمر گل ٹیم کا حصہ بنے ، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین اور اے بی ڈی ویلیئرز ، سری لنکا کے کمارا سنگاکارا اور تلکارتنے دلشان، آسٹریلیا کے شین واٹسن اور انگلینڈ کے گریم سوان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ سری لنکا کے لاستھ ملنگا بارہویں کھلاڑی ہے۔ حیرت انگیز طور پر سال بھر نمایاں پرفارمنس کا ظاہرہ کرنے والے بیٹسمین ہاشم آملا ، آل راونڈر محمد حفیظ اور شاہد آفریدی کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.