تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

پاسکو اسٹیل کا پاکستان میں ڈیڑھ کروڑلاکھ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -


کراچی …دنیا میں اسٹیل بنانے والے سب سے بڑے ادارے پاسکو اسٹیل نے پاکستان میں 1کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس میں ہونیوالی تقریب میں کوریائی کمپنی پاسکو اور الطوارقی اسٹیل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق اور سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین بھی موجود تھے۔الطوارقی اسٹیل کے چیئرمین ہلال الطوارقی نے بتایا کہ اس سرمایہ کاری کے ذریعے پاسکو پاکستان میں اسٹیل کی اپ اور ڈاوٴن اسٹریم صنعت کو ترقی دیگی جبکہ الطوارقی اسٹیل دسمبر 2011 تک کام شروع کرے دیگی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.