تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

ایف بی آر کی کوتاہی: فلڈ ریلیف سرچارج کی مد میں8 ارب وصول

جنگ نیوز -
لاہور…ایف بی آر کی کوتاہی سے فلڈ ریلیف سرچارج کی مد میں حکومتی خزانے کو 36ارب روپے کے بجائے صرف 8 ارب روپے ہی وصول ہوئے ہیں۔ جنگ نیوز کے سینئر صحافی حنیف خالد کے مطابق حکومت کی جانب سے15 مارچ 2011 کو نافذ العمل ہونیوالے آرڈیننس کے مسودے میں غلطی کے باعث پاکستان میں کام کرنیوالی ملٹی نیشنل اور دیگر کمپنیوں نے 15 فیصد فلڈ سرچارج ادا نہیں کیا جس کے باعث قومی خزانے کو 28 ارب روپے کا نقصان ہوا۔آرڈیننس کے مسودے میں غلطی کے باعث نہ صرف قومی خزانے بلکہ گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثر لاکھوں افراد حکومت کی جانب سے 80 ہزار روپے کی ادائیگی سے محروم رہے۔اتنے بڑے نقصان کے باوجوداب تک کسی قسم تحقیقات شروع نہ ہوئی جس سے یہ پتہ چل سکے کہ ایف بی آر کی جانب سے یہ کوتاہی جان بو جھ کر کی گئی ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.