تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

کے ایس ای: آئل کمپنیوں نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان آئل فیلڈ ، اٹک ریفائنری ، نیشنل ریفائنری اور اٹک پٹرولیم نے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری مالیاتی نتائج کے مطابق تیس جون دو ہزار گیارہ کے اختتام پرپاکستان آئل فیلڈ نے اپنے شیئرز ہولڈرز کو25 روپے فی حصص نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان آئل فیلڈ کو تیس جون 2011 کے اختتام پر 10 ارب 81 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور اس کی فی حصص آمدنی 45 روپے 72 پیسے رہی ہے۔نیشنل ریفائنری نے 30 جون 2011 کے اختتام پر اپنے شیئرز ہولڈرز کو 250 فیصد حتمی نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ریفائنری کو 30 جون 2011 کے اختتام پر 6 ارب 56کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 82 روپے 14 پیسے رہی ہے۔اٹک ریفائنری نے 30 جون 2011 کیلئے اپنے شیئرز ہولڈرز کو دو روپے فی حصص نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اٹک ریفائنری کو 30 جون 2011 کے اختتام پر دو ارب 18 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اوراس کی فی حصص آمدنی 13 روپے 10 پیسے رہی ہے۔ اٹک پٹرولیم نے 30 جون 2011 کیلئے اپنے شیئرز ہولڈرز کو 30 روپے فی حصص نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔ اٹک پٹرولیم کو 30 جون 2011 کے اختتام پر 4 ارب 25 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا ہے اور کی فی حصص آمدنی 61 روپے 58 پیسے رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.