تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

سندھ:بارشوں سے کھجور کی فصل کو شدید نقصان،اربوں روپے کے نقصان

جنگ نیوز -


کراچی …سندھ میں سیلابی بارشوں سے کھجور کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کاشت کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کے علاوہ اس کی برآمدات بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔کھجور مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی نوتک خان ہوتی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سیلاب کے باعث سندھ سے کھجور کی رسد فی الحال رک چکی ہے، مارکیٹ میں بلو چستان سے کھجور کی فراہمی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کھجور کی مقامی پیداوار میں سندھ کا حصہ تقریباً 80 فیصد ہے، جہاں سکھر ، خیرپور، رانی پور ، پنوعاقل اور دیگر علاقوں میں کھجور کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔حاجی نوتک خان کا کہنا تھا کہ، جن کاشت کاروں نے کھجور کو چھوارے میں تبدیل کرلیاہے، ان کا مال کسی حد تک محفوظ رہ سکتا ہے۔بارشوں سے فصل شدید متاثر ہونے سے رواں سال کھجور ناصرف زائد مقدار میں درآمد کرنی پڑے گی،بلکہ اس کی برآمدات بھی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.