تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56

رواں مالی سال پہلے 2ماہ میں برآمدات میں کمی، تجارتی خسارے میں اضافہ

جنگ نیوز -


کراچی … توانائی کے بحران اورامان و امان کی خراب صورت کے باعث، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں کمی، جبکہ تجارتی خسارے میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا۔کسی بھی ملک کا تجارتی خسارہ اس کی برآمدات اور درآمدات کا فرق ہوتا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 3 ارب 33 کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2 ارب 78 کروڑ ڈالر سے زائد تھا۔ ملک میں جاری توانائی اور امن و امان کے بحران سے صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے کے باعث اگست 2011 میں ملکی برآمدات، گزشتہ مہینے کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہوگئیں۔اگست 2011 میں ملکی برآمدات 1 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں۔ نومبر 2010 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ملکی برآمدات دو ارب ڈالرکی سطح سے نیچے آگئی ہیں۔ اعدا د و شمار کے مطابق اگست 2011 میں ملکی درآمدات 3 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.