12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
یورپی خطے میں مالی بحران ، یورو 2001 کے بعد کم ترین سطح پر
جنگ نیوز -
لندن …یورپی خطے میں مالی بحران کے باعث یورو 2001 کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ایشائی خطے کی مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ین کے مقابلے میں یوروکی قدر میں 1.4 فیصد جبکہ ڈالر کے مقابلے میں 0.9 فیصد کمی دیکھی گئی۔اس کے علاوہ یورپ خطے میں قرض بحران کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایا کار محتاط دکھائی دیئے اور ایشیائی پیسیفک انڈیکس میں 2.3 فیصد یورو اسٹاکس 50اندیکس میں 2.9 فیصد جاپان کے نکئی225 انڈیکس میں 2.3فیصد جبکہ لندن اسٹاک مارکیٹ 2.1 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100 پوائنٹس کمی کے بعد 11 183 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔