12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سالانہ ایوارڈز کی تقریب آج لندن میں ہوگی
جنگ نیوز -
لندن …انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سالانہ ایوارڈز کی تقریب آج لندن میں ہوگی، پاکستان کے وہاب ریاض اور علیم ڈار ایوارڈ جیتنے کیلئے مضبوط امیدروار ہیں۔ لندن میں ہونیوالی تقریب میں دنیا بھر کے بہترین کرکٹرز اور کرکٹ بورڈز کے سربراہ شرکت کریں گے۔پاکستان کے دو کھلاڑی اظہر علی اور وہاب ریاض ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر کیلئے نامزد ہوئے ہیں جبکہ امپائر علیم ڈار ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی کیلئے سائمن ٹوفل، اسٹیو ڈیوس اور این گولڈ کے مدمقابل ہوں گے، نامزدگیوں کے لحاظ سے جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ، انگلینڈ کے ایلسٹر کک اور جوناتھن ٹراٹ سرفہرست ہے۔