12 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:56
چیف جسٹس افتخار چوہدری کراچی پہنچ گئے
جنگ نیوز -
کراچی…خورشید عباسی…چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری پیر کی شب پی کے 309کی پرواز سے اسلام آباد سے کراچی )پہنچ گئے،انھیں رات ساڑھے نوبجے کراچی ائیرپورٹ سے بلٹ پروف کار میں سخت سکیورٹی میں کراچی میں انکی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچادیا گیا۔واضح رہے کہ وہ منگل سے کراچی میں تشدد کی روک تھام کے حوالے سے سوموٹو سماعت کا دوبارہ آغاز کرینگے۔