تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 2:32

عراق : انبار میں زائرین کی بس پر فائرنگ ،22 افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
بغداد... . .... . .. عراق کے صوبے انبار میں زائرین کی بس پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے غیر ملکی خبر ایجنسی نے عراقی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقامی رات ساڑھے نو بجے شام سے آنے والے زائرین کی دو بسوں کو مسلح افراد نے روک لیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار خواتین کو چھوڑ کر 22 مردوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق زائرین کی دونوں گاڑیوں میں مرد و خواتین سمیت 30 افراد سوارتھے جو شام سے عراق آر ہے تھے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.