تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58

سب سے زیادہ بارش میر پور خاص میں 160 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

جنگ نیوز -
سب سے زیادہ بارش میر پور خاص میں 160 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

میرپورخاص…کراچی،میر پور خاص اور حیدرآباد ڈویژن سمیت سندھ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، سب سے زیادہ بارش میر پور خاص میں 160 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ تین گھنٹے سے کراچی کے مختلف علاقوں ،ٹھٹھہ حیدر آباد اور میر پور خاص سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک سب سے زیادہ بارش میر پور خاص میں 160 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ،جبکہ حیدرآباد میں 100 ملی میٹر ٹھٹھہ اور بدین میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ، کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں زیادہ بارش پی ایف بیس مسرور پر 45 ملی میٹر جبکہ ائیرپورٹ پر 25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.