13 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:58
لاہور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس6 گھنٹے تاخیر سے روانہ
جنگ نیوز -
لاہور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس6 گھنٹے تاخیر سے روانہ
لاہور…لاہور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس انجن نہ ملنے کی وجہ سے6 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پر شدید احتجاج کیا اور اسٹیشن ماسٹر کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی مسافروں کے مطابق جعفر ایکسپریس کو 4بجے سہ پہر لاہور سے کوئٹہ روانہ ہونا تھا،لیکن جب9بجے تک ٹرین کو انجن نہ لگایا گیا تو ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت اور ریلوے حکام کیخلاف شدید نعریبازی کی،اس دوران انہوں نے اسٹیشن ماسٹر کے کمرے میں بھی گھسنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے یہ کوشش ناکام بنا دی،مسافروں نے بتایا کہ نہ تو انہیں ٹرین کی روانگی کے وقت کا بتایا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کی ٹکٹ کے پیسے واپس کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ریلوے کی تباہی کو لوٹ کھسوٹ کا شاخسانہ قرار دیا۔